دوحہ (قطری وزارتِ خارجہ) قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں میزائل حملوں سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی۔
دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے بتایا کہ ایران نے صرف فوجی تنصیبات کو نہیں بلکہ پورے قطر میں حملے کیے، اور قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہے اور ہمارے پاس موساد سیل موجود ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ قطر کی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی جہاز کو پہلے تنبیہہ کی گئی تھی، اس کے بعد اسے گرایا گیا۔ ایرانی جہاز نے دوحہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، جس پر نشانہ بنایا گیا، اور عملے کی تلاش جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے سے مذاکرات میں واپسی ہوجائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی حدود بند ہونے کے باعث 8 ہزار افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں، اور حالات بہتر ہونے تک ان کی میزبانی کی جائے گی۔ کروز شپ میں بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں لیکن وہ محفوظ ہیں۔

