اسلام آباد (نامہ نگار)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور پاکستان ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کرے گا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے اور ہر ممکن سفارتی اقدامات کے ذریعے ایران کے موقف کی حمایت کی ہے۔
خواجہ آصف نے عوام اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کو پُرامن رکھنا اور ملک میں بدامنی یا نقصان سے بچنا سب کی ذمے داری ہے، کیونکہ قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔

