ایران: چار یورپی سفیر وزارت خارجہ طلب، مظاہرین کی حمایت واپس لینے کا مطالبہ

تہران(ایجنسیاں)ایران میں وزارت خارجہ نے برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کیا ہے اور ان کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی مظاہرین کی حمایت واپس لیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے طلبی کے دوران غیر ملکی سفیروں کو مسلح فسادیوں کی ویڈیوز دکھائیں، اور امریکی ریاست منیسوٹا میں امریکی امیگریشن اہلکار کی خاتون پر فائرنگ کی ویڈیو بھی پیش کی۔ اس ویڈیو کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے بیان کو بھی سفیروں کے سامنے رکھا گیا، جس میں امریکی اہلکار کی حمایت کی گئی تھی۔