ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی روسی پیشکش امریکا نے مسترد کر دی

واشنگٹن (امریکی میڈیا، دی وال اسٹریٹ جرنل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش تہران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی اور پیوٹن نے اسے رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال کے دوران پیش کیا تھا، تاہم امریکی صدر نے اسے قبول نہیں کیا۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اس پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں امریکی میرینز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ کا موقف ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے جیسے اقدامات کر رہا ہے، جس کے باعث خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے فورسز کی بڑھتی موجودگی ضروری ہے۔