ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی

فجیرہ (ایجنسیاں)ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے بعد متاثرہ مقام پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر بعض آئل لوڈنگ آپریشنز معطل کر دیے گئے جبکہ متاثرہ مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے نو بیلسٹک میزائل اور تینتیس ڈرون تباہ کر دیے۔ادھر اسرائیل پر بھی ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، تل ابیب میں بیس دھماکوں کی اطلاعات ہیں جن کے نتیجے میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔

ایرانی افواج نے امریکا کو خطے سے اپنی صنعتیں منتقل کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن فیکٹریوں میں امریکی شیئرز ہیں وہ ان سے دور رہیں۔ایرانی افواج نے دبئی کی جبل علی پورٹ، ابوظبی کی خلیفہ پورٹ اور فجیرہ پورٹ کے قریب رہائشیوں کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔