ایران کیخلاف امریکی کارروائی محدود رکھنے کیلئے یو اے ای اور قطر کی سفارتی کوششیں

ابوظبی / دوحہ / واشنگٹن (ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات اور قطر نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کو محدود رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای اور قطر نے اپنے اتحادی ممالک کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورتحال کشیدہ ہونے سے روکنے اور فوجی آپریشن کو مختصر رکھنے پر زور دیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک خطے میں کشیدگی کے مزید پھیلاؤ سے متعلق تشویش رکھتے ہیں اور کسی بھی بڑے فوجی تصادم کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور تنازع کے دائرہ کار کو محدود رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔