ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں قومی ترانے، گارڈ آف آنر، کابینہ کا تعارف اور یادگاری پودا لگانے کی سرگرمیاں شامل رہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔ بعدازاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مسعود پزشکیان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایرانی صدر نے سلامی کے چبوترے سے اتر کر دستے کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا اپنی کابینہ سے تعارف کرایا جبکہ صدر مسعود پزشکیان نے بھی اپنی کابینہ کے اراکین کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔

تقریب کے بعد ایرانی صدر نے ایوانِ صدر میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا، جو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں