ایران کے عبوری وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق

تہران (غیر ملکی میڈیا رپورٹس) ایران کے عبوری وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی اور امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے مطابق مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے قبل ازیں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران میں ایک اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 787 تک پہنچ چکی ہے۔ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران کے 153 شہروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے گئے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور طبی سرگرمیاں جاری ہیں۔