ایشیاء کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر کا شکار

پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کی زیر نگرانی ایشیاء کپ نہ کھیلنے کے موقف پر ڈٹ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اصولی موقف اختیار کرتے ہوۓ ایشیاء کپ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی زیر نگرانی میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آج ایشیاء کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی بارے مثبت جواب نہیں ملا۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا یے کہ میچ کھیلنے بارے مشاورت جاری ہے اور میچ ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں