ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے علی الیاس کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی الیاس کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں. اس چیمپئن شپ میں 27 ممالک نے حصہ لیا، اس کامیابی کے پیچھے 8 سال کی محنت ہے، پاکستان کو یہ اعزاز پہلی بار حاصل ہوا ہے۔گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ ماسٹر سائیکلنگ میں پاکستان کو یہ موقع ملا، مقابلہ بہت ٹف تھا، لیکن یہ پاکستان کی کامیابی ہے، ہمارے ملک میں صرف کرکٹ کھیل نہیں ہے، پاکستان کے پاس بہترین سائیکلسٹ موجود ہیں۔علی الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک مہنگا کھیل ہے اس کیلئے حکومت کی توجہ اور مدد درکار ہے. ایس ایس جی سی نے اس میں بہت مدد کی ہے،اگر اس کھیل کو مدد دی جائے تو بہت آگے جا سکتا ہے.پاکستان بین الاقوامی سطح پر اس مین کام کرسکتا ہے،میری پرائیویٹ اداروں سے بھی پاکستانی ایتھلیٹس کی مدد کرے تاکہ مواقع مل سکے۔علی الیاس بولے کہ متعدد لوگ منتخب ہونے کے باوجود فنڈز نہ ہونے کے سبب وہاں تک پہنچ نہیں سکے.اگر انہیں موقع ملتا تو پاکستان مزید میڈل حاصل کرسکتا ہے،بہترین کارکردگی والوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھلا دیا جاتا ہے۔مجھ سے زیادہ محنت کرنے والے پاکستان کے ہر شہر میں موجود ہیں،اعلی حکام کے ساتھ مل کر ایک پلان تشکیل دینے کا خواہشمند ہوں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days