ایشین 6 ریڈ اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

سعودی عرب میں جاری ایشین 6 ریڈ اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے۔ انڈر 21 میں دونوں پاکستانی پلیئرز ۔ احسن رمضان اور محمد حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ 6 ریڈ بالز کے مقابلوں میں پاکستان کے اویس منیر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین 6 ریڈ اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ہیں۔

6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اویس منیر نے اسجد اقبال کو بیسٹ آف نائن فریم میں پانچ ۔ دو سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالفائی کرلیا۔ فائنل میں اویس منیر ہانگ کانگ کے نانسین وان سے مقابلہ کریں گے۔

انڈر 21 میں پاکستان کے حسنین اختر اور احسن رمضان نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ حسنین اختر نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے شاون لیو کو جبکہ احسن رمضان نے ایران کے تیرداد آزادی پور کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں