’ایش کہاں ہے؟‘ ابھیشیک سے طلاق کی خبریں پھر زور پکڑ گئیں

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبریں پھر زور پکڑ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچپن، جیا بچن اور شیوتا نندا کی ممبئی ایئرپورٹ سے نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا کو موجود نہ دیکھ کر سوالات کے بوچھاڑ کردی۔

ابھیشک نے والدہ اور بہن سے الگ راستہ اختیار کیا اگرچہ اداکار نے فوٹو گرافرز کو ہاتھ جوڑ کر اشارہ کیا لیکن انہوں نے تصاویر نہیں بنوائیں اور گاڑی کی طرف چل دیے۔

اس موقع پر پھر ایشوریا اور بیٹی آراھیا کی غیرموجودگی لوگوں نے نوٹس کرلی۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ ’ایشوریا کہاں ہیں۔‘ کئی صارفین نے لکھا کہ بچن فیملی ایشوریا اور آرادھیا کے بغیر ادھوری سی ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک ایشوریا علیحدگی کی افواہوں کی وجہ سے کئی عرصے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم ان قیاس آرائیوں پر ایشوریا اور ابھیشیک کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت عروج پر آئیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آرادھیا کے بغیر دیکھا گیا۔دوسری جانب ایشوریا بھی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں