ایلون مسک مریخ کے بعد اب کس سیارے پر جانے کا خواب دیکھنے لگے؟

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلائی ریسرچ کے عزائم میں ایک نئے ہدف کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایلون مسک پچھلے کافی عرصے سے مریخ پر انسانوں کو بسانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

اب حال ہی میں اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا راکٹ یورینس تک پہنچے جو یقیناََ ایک مشکل ہدف ہے مگر ہمیں اس ہدف کا تعاقب ضرور کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ یورینس تک پہنچنا میرا خواب ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے رواں سال فروری میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ہم نے مریخ پر 10 لاکھ انسانوں کو پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں