این اے 129سےپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر انتقال کر گئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق گورنر پنجاب،سابق مئیراور این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے،نمازجنازہ آج دوپہر01:30بجے قذافی سٹیڈیم کے باہراداکی جائے گی. میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے۔2024ء میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر میاں اظہر نے عام انتخابات میں حصہ لیا ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے، میاں اظہر مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے میاں اظہر لارڈ میئر لاہور اور گورنر پنجاب بھی رہے، اسلام پورہ لاہور میں میاں اظہر کی رہائش گاہ ہمیشہ سیاسی ڈیرے کی حیثیت سے رہی۔

2002ء میں شریف خاندان کی جلاوطنی کے بعد شریف خاندان سے ان کا سیاسی تعلق ختم ہو گیا بعدازاں میاں اظہر 2002ء میں مسلم لیگ ق کے صدر مقرر ہوئے۔2002ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد میاں اظہر عملی سیاست سے علیحدہ ہو گئے تھے، 2013ء میں حماد اظہر کی سیاست میں انٹری کے بعد میاں اظہر دوبارہ متحرک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں