بابا صدیق کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا: بشنوئی گروپ

کراچی: ممبئی میں بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ،سلمان خان نے تمام مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گروپ نے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا ہے ، بشنوئی گروپ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے ۔ بھارتی سیاستدان بابا صدیق کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان سخت سکیورٹی حصار میں تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سلمان خان کافی جذباتی دکھائی دیے۔بابا صدیقی کے گھر کے اطراف اس وقت خاصی افراتفری مچ گئی جب سلمان خان بابا کے خاندان سے ملنے اور تعزیت کے لئے پہنچے، بالی ووڈ اسٹار کے ڈبل سکیورٹی حصار بنایا گیا تھا۔ بابا صدیقی کی موت کی خبر پر سب سے پہلے بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اسپتال پہنچے تھے جبکہ سلمان خان کے بھی لیلاوتی اسپتال پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، بالی ووڈ اسٹار اور بابا صدیقی کافی اچھے دوست تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں