’بابراعظم سے زیادہ رنز بنانے کی امید ہے‘:خرم شہزاد

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بالر خرم شہزاد نے قومی بیٹرز سے لمبی اننگز کی امیدیں لگا لیں۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ کی پچ الگ ہے پاکستان کیلئے لمبے عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہےکہ اچھا اسکور کر سکتے ہیں پاکستان دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے کھیلے گا بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں سے رنز اسکور کرنے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ نہ ملے تو بیٹر کو رنز نہ کرنے دینے کی کوشش ہوتی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال تبدیل ہوتی رہتی ہے، کوچ گلیسپی نے ہمیشہ اعتماد دیا میری پرفارمنس میں انکا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں