بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز، کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈیلس: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عالمی ریکارڈ ہولڈر بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے جمعرات کو ڈیلس میں امریکا کے خلاف میچ میں اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔ ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم کیریئر کی 113ویں اننگز میں کوہلی سے آگے نکل گئے انہوں نے44رنز بنائے۔ ان کے مجموعی رنز 4067 رنز ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں