باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ (نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں