بارش کے دوران خطرناک ڈرائیونگ، شارجہ میں 8 گاڑیاں 60دن کیلئےضبط

شارجہ (نامہ نگار) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔

شارجہ پولیس کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالی گئی، جس پر ڈرائیوروں کو 2 ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی گاڑیاں 60 دن تک تحویل میں رکھی جائیں گی۔