’بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے آئین کی بالادستی کیلئے بہادر بن کر سڑک پر نکلو‘: سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم لاہور کا جلسہ ہر صورت کریں گے چاہے این او سی ہو یا نہ ہو، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ آئین کی بالادستی کیلیے بہادر بن کر سڑک پر نکلو، آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے توپریشان نہ ہوں۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ایک سال سے جیل میں ہوں قوم کیلئے لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف یا وزیر داخلہ محسن نقوی میں سے کسی ایک کو استعفیٰ دینا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو پھر دھمکیاں دی گئی ہیں، ان پر پہلے بھی حملہ ہوا تھا اور اب پھر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے نہ دیکھیں کہ صرف ہمارا نقصان ہوا ہے یہ پارلیمنٹ کا نقصان ہوا ہے، پارلیمنٹ کے تقدس کیلیے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو آپ کا ضمیر آپ کی مرضی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کی گرفتاری پر وزیر اعظم شہباز شریف یا وزیر داخلہ محسن نقوی استعفیٰ دیں، اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں