باپ بیٹے نے دنیا کا تیز ترین ڈرون تیار کرلیا

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے نے دنیا کا تیز ترین ڈرون تیار کرلیا۔ ڈروان کی ٹاپ اسپیڈ 298.47 میل فی گھنٹہ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ویسٹرن کیپ (جنوبی افریقہ) سے تعلق رکھنے والے لیوک بیل اور اسکے والد مائیک پر مبنی اس جوڑی نے اس کواڈ کوپٹر کو پیریگرین 2 کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل تیار کیا گیا ماڈل 247 میل فی گھنٹہ تک کی ٹاپ اسپیڈ پر گیا تھا۔ یہ ڈرون 3D پرنٹڈ کاربن فائبر پر مبنی اور اسے بیٹری سے آپریٹ اور ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتا ہے۔

دونوں باپ بیٹوں نے اسے کنٹرول کرنے کےلیے ائیرو تھرمل انجینئر کرس روزر سے مدد لی۔ انھوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے ڈرون کو دو مرتبہ مخالف سمتوں سے اڑایا اور اسکی دم یا ہیڈ ونڈز کو نیویگیٹ کرکے اسکی صلاحیت کا مظاہرہ دیکھا۔

جس کے بعد انھوں نے اسکی اصل ٹاپ اسپیڈ جو کہ 317 میل فی گھنٹہ تھی اسکا وقت ریکارڈ کیا اور اسکی اوسط اسپیڈ 298.47 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

دونوں باپ بیٹوں نے کئی مہینے کی محنت کے بعد یہ آلہ تخلیق کیا، اس دوران اس میں پیش آنے والے مسائل جس میں کہ اوور ہیٹنگ وائرز اور بیٹریز کی وجہ سے الیکٹرکل فائرز شامل انھیں حل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں