بحرین: ایشین یوتھ گیمز کبڈی ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

منامہ (اسپورٹس ڈیسک) بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو 26 کے مقابلے میں 81 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق میچ کے پہلے ہاف میں ہی بھارت نے واضح برتری حاصل کرلی تھی، وقفے تک بھارتی ٹیم 38-12 سے آگے تھی۔ دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بڑی برتری کے ساتھ میچ اپنے نام کیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے دن پاکستان کبڈی ٹیم نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، تاہم دوسرے دن اسے بھارت اور ایران کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں