برازیل:مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک حادثہ : 32 افراد ہلاک

برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ٹرک چلتی کار کے اوپر جاگرا، تاہم اس میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مسافروں کی بس اور ٹرک کا تصادم جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس کے قصبے لاژینہ کے قریب پیش آیا۔جنوب مشرقی برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 32 افراد جان سے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔

13زخمی افراد کو تھیوفیلو اوتونی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بد قسمت بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔مذکورہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی، لیکن اس کار کے تینوں مسافر زندہ بچ گئے۔

تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ 32 سے 35 جانیں لے گیا۔برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبو کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی جس میں مختلف حادثات میں 559 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ٹریفک حادثات میں 10,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں