برمپٹن(نمائندہ خصوصی)رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو (Brampton South) نے آج کریڈٹ ویو سینڈل ووڈ اسپورٹس فیلڈز میں منعقد ہونے والے 15ویں سالانہ جونیئر برمپٹن وارئیرز فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر سونیا سدھو نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا، اور والدین، کوچز، اور کمیونٹی رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جو اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا”اس قسم کے ایونٹس نوجوان نسل کو بااختیار بنانے، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے، اور ہماری کمیونٹی کے اندر اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل صرف مقابلے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ قیادت، نظم و ضبط، اور ٹیم ورک کے جذبات کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔”
سونیا سدھو نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک کامیاب اور یادگار ٹورنامنٹ ویک اینڈ کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کینیڈا کھیلوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئےپرعزم ہے۔یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے مفید ہے بلکہ برمپٹن جیسے متنوع اور متحرک شہر میں کمیونٹی کو جوڑنے کا بھی ایک زبردست ذریعہ ہے۔

