برامپٹن(نمائندہ خصوصی)چنگواکسی پارک سے رکن پارلیمنٹ اورخزانہ بورڈکے صدر شفقت علی نے ماہِ مبارک رمضان کے آغاز پر مقامی اور کینیڈا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
شفقت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان غور و فکر، ہمدردی اور روحانی تجدید کا مہینہ ہے اور اس موقع پر میں تمام مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور کمیونٹی کے ساتھ محبت اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔شفقت علی رکن پارلیمنٹ برامپٹن-چنگواکسی پارک اورخزانہ بورڈکے صدرنے تمام مسلمانوں کو رمضان کی خوشیوں اور برکتوں کی دعا دی۔

