برامپٹن(نمائندہ خصوصی) لبرل کنونشن 2026 کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لبرل رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبرل پارٹی اونٹاریو کے چیئر قیصر ڈار نے پُرجوش اور دل کو چھو لینے والے خیالات کا اظہار کیا اور اجتماع کیلئے مثبت اور حوصلہ افزا فضا قائم کی۔

اس موقع پر خزانہ بورڈکے صدرشفقت علی نے بھی خطاب کیا جبکہ برامپٹن سینٹرسےرکن پارلیمنٹ امندیپ سودھی ،برامپٹن نارتھ سے رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا اور برامپٹن ساؤتھ سے رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم قومی امور پر گفتگو کی گئی۔نشست کے دوران ہاؤسنگ، کمیونٹی سیفٹی، معیشت و روزگار اور مہنگائی جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جنہیں کینیڈین عوام کیلئے نہایت اہم قرار دیا گیا۔

مزید برآں جان مکینا کے ساتھ انتخابی مہم سے متعلق گفتگو بھی ہوئی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے لبرل ٹیم کے جذبے، خیالات اور عزم کو سراہتے ہوئے مستقبل میں پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

