شفقت علی ممبرآف پارلیمنٹ برامپٹن سنٹر کی باربی کیوپارٹی،ڈپٹی پرائم منسٹرکرسٹیا فری لینڈ کی شرکت

برامپٹن ،اونٹاریو:شفقت علی ممبرآف پارلیمنٹ برامپٹن سنٹر کی طرف سے دی گئی سالانہ باربی کیوپارٹی چنگکوسی پارک میں منعقدکی گئی.تقریب میں برگرز تلتے ہوئے شفقت علی نے اپنے وقف رضا کاروں کاخصوصی شکریہ اداکیا جن کی مددسے بی بی کیو کی تیاری ممکن ہوئی۔ انہوں نے سب مہمانوں کابھی شکریہ ادا کیا جن کے آنے سے تقریب کو چارچاند لگ گئے، خاص طور پر ہمارے رضا کارآپ کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ ہوتی.
سالانہ باربی کیوپارٹی میں ڈپٹی پرائم منسٹرکینیڈاکرسٹیا فری لینڈ ، لبرل پارٹی سےممبرپارلیمنٹ روب اولیفینٹ ،فیڈرل منسٹراحمدحسن،ممبرپارلیمنٹ عمر الغبرا،ممبرپارلیمنٹ سلمیٰ زاہد،سابق ممبرپارلیمنٹ گربخش ملہی،پیٹرک برائون میئرآف برامپٹن،جنگ نیوزکینیڈاکے اشرف خان لودھی،مظہرشفیق ،صفدرحسین،محمدشیخ،حفظہ ،عرفان ملک، بدرمنیرچودھری اوردیگرنے خصوصی طورپرشرکت کی۔
ایم پی شفقت علی نے مہمان خصوصی معزز ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈسمیت تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور تقریب میں شرکت کی۔ آپ کی موجودگی اور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ اداکرناچاہتاہوں.
فیڈرل منسٹراحمدحسن نے شفقت علی ایم پی اور برامپٹن کی کمیونٹی کے شاندار بی بی کیو کے لیے شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہاتقریب ہنسی، موسیقی، اور بہترین ساتھ سے بھرپور تھی۔ ایسے دن ہمیں کمیونٹی کی طاقت کا احساس دلاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں