برامپٹن(نمائندہ خصوصی) برامپٹن نارتھ-کیلڈن سے رکن پارلیمنٹ اور سیکرٹری برائے جرائم کا خاتمہ، روبی سہوتا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ایمان، غور و فکر، اور باہمی تعلقات کا مہینہ ہے۔ اس دوران خاندان اور عزیز و اقارب عبادت، غور و فکر اور خیرات کیلئےجمع ہوتے ہیں اور یہ ہمیں اپنی کمیونٹی میں سخاوت اور ہمدردی کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔
روبی نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران مسلمان صبح کی نمازیں پڑھتے ہیں، خاموشی میں غور و فکر کرتے ہیں، بچے روزے کے معنی سیکھتے ہیں اور ہر شام افطار کیلئے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ سخاوت، ہمدردی اور روحانی تجدید کا وقت ہے، جب کمیونٹیاں اپنے دروازے کھولتی ہیں، کھانے بانٹتی ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ ہر گھر میں امن لائے، ہر دل کو مضبوط کرے اور ہماری کمیونٹیز میں نئی امید پیدا کرے۔ روبی سہوتا نے سب کو رمضان کریم کی مبارکباددی ہے۔

