برامپٹن(نمائندہ خصوصی) شہر برامپٹن نے شہریوں سے درخواستیں طلب کی ہیں جو کمپلائنس آڈٹ کمیٹی میں خدمات انجام دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میونسپل الیکشنز ایکٹ، 1996 کے تحت، یہ کمیٹی ایسے اہل ووٹروں کی درخواستوں پر غور کرے گی جو مناسب وجوہات کی بنیاد پر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی میونسپل الیکشن کے امیدوار یا تھرڈ پارٹی اشتہاری نے مہم کے مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
کمیٹی کو آڈیٹرز مقرر کرنے اور ان کے رپورٹس یا کلرک کی رپورٹس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی ضرورت کے تعین کے لیے بھی ذمہ دار بنایا جا سکتا ہے۔ کمیٹی میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ سات اراکین ہوں گے۔ عہدہ کی مدت اگلے کونسل کے ٹرم کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی، یعنی 15 نومبر 2026 سے 14 نومبر 2030 تک۔
شہر برامپٹن میں رہائش پذیر یا کام کرنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں، جنہیں اکاؤنٹنگ، آڈٹنگ، قانون، الیکشن ایڈمنسٹریشن یا پبلک ایڈمنسٹریشن میں پس منظر اور تجربہ ہو۔ ترجیحی اہلیت میں میونسپل انتخابات اور مہم کے مالیاتی قوانین کی سمجھ بوجھ، تجزیاتی اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں، کمیٹیوں یا ٹاسک فورسز میں کام کرنے کا تجربہ، جزوی عدالتی کارروائیوں کا علم، دن اور شام کے اجلاسوں میں شرکت کی دستیابی اور بہترین تحریری اور زبانی رابطے کی صلاحیتیں شامل ہیں۔
میونسپل الیکشنز ایکٹ کے مطابق شہر برامپٹن کے ملازمین، پیل ریجن کے ملازمین، شہر کے اسکول بورڈز کے ملازمین، سٹی کونسل کے اراکین یا اسکول بورڈ کے ٹرسٹیز، الیکشن کے امیدوار اور تھرڈ پارٹی اشتہاری درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
درخواستیں منگل 31 مارچ 2026، شام 4:30 بجے تک موصول ہونی چاہیے۔ کمیٹی کے رولز اور درخواست دینے کیلئے ویب سائٹ ملاحظہ کریں: brampton.ca/ComplianceAuditCommittee
۔اہل درخواست دہندگان کو انٹرویو کیلئے رابطہ کیا جائیگااور نامزدگی 1 اکتوبر 2026 تک سٹی کونسل کے ذریعے کی جائیگی۔

