برامپٹن کے ایک مصروف علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات

برامپٹن (نمائندہ خصوصی) — برامپٹن کے ایک مصروف علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب چند مسلح افراد نے ایک مقامی کاروبار کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئےسی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کئی افراد نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں علاقے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اور مقامی حکام عوامی تحفظ کو ترجیح دینے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض شہریوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت، خاص طور پر لبرل ارکانِ پارلیمنٹ، سیکیورٹی کے معاملے میں سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو فوراً حکام کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں