برطانوی جج کی 11 سالہ بچی کو بچانے والے پاکستانی نوجوان کی تعریف

لندن(نامہ نگار) برطانوی جج نے 11 سالہ بچی کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان عبداللّٰہ تنولی کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی فنڈز سے ایک ہزار پاؤنڈ انعام دینے کا حکم دیا ہے، جبکہ حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سیکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ برس اگست میں پیش آیا تھا، جب لیسٹر اسکوائر میں بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات عبداللّٰہ تنولی نے بچی کی چیخیں سن کر چاقو سے مسلح حملہ آور سے اسے بچایا۔ عبداللّٰہ نے پولیس کے پہنچنے تک دیگر گارڈز کی مدد سے حملہ آور کو قابو میں رکھا، جس پر عدالت نے ان کی جرات اور فرض شناسی کی تعریف کی۔