برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت احتجاج کیا گیا۔لندن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالا جائے۔پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں