لندن(نمائندہ خصوصی)برطانیہ میں طوفان چندرا نے تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ لندن سے میڈیا کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث 100 سے زائد سیلاب وارننگز جاری ہیں، جبکہ صبح کے اوقات کے لیے برف باری کی یلو وارننگ بھی جاری ہے۔
نیشنل ریل نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی صورتحال کے باعث انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں جمعہ تک ریل سروس متاثر رہ سکتی ہے۔ سمر سیٹ میں تقریباً 50 گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے مزید بارشوں کے پیشِ نظر یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ناردرن آئر لینڈ میں طوفان کے سبب 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم رہے اور 300 اسکول بند کر دیے گئے۔ طوفانی ہواؤں نے اندرون ملک پروازیں اور فیری سروس بھی متاثر کی ہیں۔

