برطانیہ : اسرائیل کی اندھی حمایت، شام میں حملے جائزقرار

برطانیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی اندھی حمایت سامنے آگئی۔برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈلیمی نے شام میں اسرائیلی حملوں کا دفاع جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کےخدشات جائز ہیں اسی لیےشام میں اہداف کونشانہ بنایا۔

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو داعش اور القاعدہ کی موجودگی کے خطرات تھے۔اسرائیل کے جنوبی شام اور دمشق پر بڑے حملے جاری ہیں اور اسرائیل نے شام پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ دمشق میں کیا۔

اسرائیل دمشق سمیت دیگر شہروں میں دو سو پچاس سے زیادہ فضائی حملے کرچکا ہے۔ صیہونی فورسز نے تین ائیرپورٹس سمیت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔چوبیس گھنٹے کے دوران ان حملوں میں دس افراد شہید ہوئے ہیں۔

سعودی عرب، قطر، مصر اور عراق نے اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل میں بند کمرہ اجلاس میں ممبر ممالک نے شام کی خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں