برطانیہ میں صحت کے ادارے این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ لیڈز سے میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس اعداد و شمار کے مطابق 76 لاکھ لوگ معمول کے علاج کے منتظر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی امراض کی وجہ سے این ایچ ایس پر شدید دباؤ ہے۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں دل کے مریضوں کےلیے علاج کروانا ایک مشکل کام تھا۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق دل اور دوران خون کی بیماریاں برطانیہ میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔