برطانیہ: ٹرین حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات

لندن (اے ایف پی)برطانوی پولیس نے ٹرین پر بڑے پیمانے پر چاقو حملے کے الزام میں ایک شہری پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات عائد کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ اینتھونی ولیمز، جو وسطی انگلینڈ کے شہر پیٹربرو سے تعلق رکھتا ہے، پر ہفتے کی شام پیش آنے والے واقعے کے بعد 10 افراد کو قتل کرنے کی کوشش، جسمانی نقصان پہنچانے اور چاقو رکھنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسی روز لندن میں پیش آنے والے ایک علیحدہ واقعے میں بھی اینتھونی ولیمز پر قتل کی ایک اور کوشش اور چاقو رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔کاؤن کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ٹریسی ایسٹن نے کہا کہ اس کیس میں متعدد شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ ٹرین پر پیش آنے والے واقعات نے عوام پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے، ہماری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔”ملزم اینتھونی ولیمز کو پیٹربرو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں