برطانیہ :پولیس کانفرنس کے دوران پولیس اور کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ چوری

چوری کیخلاف ہونے والی کانفرنس میں پولیس افسران کی موجودگی کے دوران برطانوی خاتون وزیر کا پرس ہی چوری ہو گیا۔یہ دلچسپ واقعہ وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش آیا جہاں برطانیہ کی پولیس اور کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ اس وقت چوری ہوگیا جب وہ ملک میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار خیال کر رہی تھیں اور اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے دوران ڈیانا جانسن کا بیگ چرایا گیا۔ تاہم چوری کے اس واقعے میں کسی سکیورٹی رسک کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کے ہوم آفس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب وارکشائر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں برطانیہ میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں احتتام پذیر ہونے والے سال کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی لیکن افراد سے بیگ اور موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں