لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے وزیراعظم کیئیر اسٹارمر نے شاہی خاندان کے رکن اور سابق شہزادہ اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہو کر گواہی دیں۔
یہ مطالبہ اینڈریو ماونٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آیا، جو بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز کے جاری ہونے پر سامنے آئیں۔
کیئیر اسٹارمر نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے اور جو بھی معلومات دستیاب ہیں، انہیں فوراً سامنے لانے کے لیے تیار رہنا چاہیے، چاہے یہ معلومات کسی بھی صورت میں حاصل کی جائیں۔

