برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی ٹوائلٹ سے جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات 2017 میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اُن کا ٹوائلٹ استعمال کیا تھا، اُن کے باہر نکلنے کے بعد سیکیورٹی ٹیم نے ٹوائلٹ کا معائنہ کیا تو جاسوی آلات برآمد کئے گئے تھے۔