برٹش کولمبیا (نامہ نگار)ڈیلٹا سٹی کے ممتاز تعلیمی ادارے CQM سیکنڈری اسکول میں ایک نئے اور جدید اتھلیٹکس ٹریک کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد طلباء کو صحت مند طرزِ زندگی، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کیلئےموزوں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ڈیلٹا سٹی کی میئر جینیفر میک نیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا”یہ منصوبہ صرف ایک ٹریک کی تعمیر نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ CQM اسکول کے طلباء اب عالمی معیار کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اور ہمیں امید ہے کہ یہاں سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔”
اس منصوبے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں.
ٹریک کی لمبائی: 400 میٹر،لینز (Lanes): 8،مواد: جدید مصنوعی سطح (synthetic surface) جو ہر موسم میں استعمال کے قابل ہوگی.
تکمیل کیلئے متوقع تاریخ ستمبر2025رکھی گئی ہے.تخمینہ لاگت: 3.8ملین ڈالررکھاگیا ہے جس میں بلدیہ، اسکول بورڈ اور کمیونٹی شراکت داروں کا تعاون شامل ہے.
CQM اسکول کے پرنسپل، مسٹر ڈیوڈ ہنری نے طلباء اور والدین کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا”یہ ٹریک نہ صرف کھیلوں کے مقابلوں کیلئے استعمال ہوگا بلکہ جسمانی تعلیم اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔”
منصوبے کی تکمیل کے بعد، اسکول ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے قابل ہوگا، جس سے مقامی معیشت اور کھیلوں کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔

