بشار الاسد کولیکرشام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ: روئٹرز کا دعویٰ

شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اورافواہ ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اسی طیارے میں فرار ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں مفرور صدر بشار الاسد فرار ہوئے تھے۔

رپورٹ میں شامی صدر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا جا رہا ہے کہ یو ٹرن لینے کے بعد بشار الاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔ تاہم اب تک مصدقہ ذرائع نے شامی صدر سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں