بلائنڈ T20 ورلڈ کپ: سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران نے استقبال کیا۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی۔بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی۔واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں