بلاسفیمی کیس، پُراسرار کردار کومل اسماعیل (ایمان) غائب: ایف آئی اے

اسلام آباد(نامہ نگار)اکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ بلاسفیمی کے مقدمات میں مبینہ طور پر لڑکوں کو پھنسانے والی کومل اسماعیل (پُراسرار ایمان) غائب ہو گئی ہیں۔

منگل کو جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس طرح کو اُس کو جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اُس کی اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ سامنے لا کر تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ کومل اسماعیل کے نام پر جو چار موبائل فون سم ایکٹیو تھیں وہ نومبر کے بعد سے بند ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکام نے کومل اسماعیل کے گھر میرپور کا بھی دورہ کیا اور وہ وہاں موجود نہیں تھے جبکہ بزرگ والدین نے بتایا کہ وہ ہفتہ قبل گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کومل اسماعیل کا شوہر بیرون ملک ہوتا ہے اور خاتون اس وقت بھی واٹس ایپ استعمال کر رہی ہے تاہم اُن کے نمبر کا علم نہیں۔حکام کے مطابق کومل اسماعیل کا شناختی کارڈ بلاک کر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے۔اُن کے مطابق کومل اسماعیل پاکستان میں ہی موجود ہے اور بیرون ملک جانے کی کوئی شواہد نہیں ملے۔

اپنا تبصرہ لکھیں