کراچی (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے، تشدد اور جنگ سے انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لیے چیلنج ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایران، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔

