بلوچستان: بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

بارکھان(نامہ نگار)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں اور تعمیر و ترقی کی منصوبہ بندی کی دشمنی میں شرپسندی کی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں، جس کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور ایک مزدور محفوظ رہا تھا۔ اس واقعے کی تصدیق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی تھی۔

بارکھان میں حالیہ واقعہ صوبے میں جاری تعمیراتی منصوبوں کیلئےخطرات کو اجاگر کرتا ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں