کابل(سپورٹس ڈیسک)افغانستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان کی گلیوں میں آزادانہ نہیں گھوم سکتے اور عام کار میں سفر نہیں کر سکتے، اس لیے انہوں نے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن سے گفتگو کے دوران راشد خان نے اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ کب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے، اسی لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
راشد خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت سے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور وہاں بلٹ پروف گاڑی رکھنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران کیون پیٹرسن راشد خان کی باتیں سن کر حیرت کا اظہار کرتے رہے۔

