بنک الفلاح نیشنل پولو چیمپئن شپ ٹیم ڈی ایس نے جیت لی

فائنل میں ایف جی پولو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست
مہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور (رپورٹ، محمد بابربیوروچیف) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2025ء ٹیم ڈی ایس نے جیت لیا۔ فائنل میں اختتامی لمحات میں زبردست مقابلے کے بعد ڈی ایس پولو نے ایف جی پولو کی ٹیم کو 7-6 سے شکست دی۔ لاہور پولو کلب میں فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زردای نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ، کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور مختلف مکتبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھے۔

فائنل میں ایف جی پولو کے ٹیم نے ساڑھے چار چکر تک ڈی ایس پولو پر برتری بنائی رکھی مگر اختتامی لمحات میں ڈی ایس پولو کی ٹیم نے دو زبردست گول کرکے میچ 7-6 سے جیت کر 62 واں ایڈیشن اپنے نام کیا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا نے چار، میکس ویل چارلٹن نے دو اور دانیال شیخ نے وننگ گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے پانچ جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ فائنل کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز اور مختلف ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ کلب کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عمر عامر کو ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر، کلب کے ایڈمن انچارج محمد عرفان کو، پولو مینجر محمد عمران، اکاؤنٹس ہیڈ محمد فیصل، سکیورٹی محمد عارف، ہیڈ گراؤانڈزمیں محمد خالد کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ سال کے بہترین پولو کھلاڑیوں میں پاکستان سے بہترین پولو کھلاڑی کا ایوارڈ حمزہ مواز خان اورمیاں عباس مختار کو دیا گیا۔ 0-4 گول کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ سمیع اللہ کو، موسٹ امپرووڈ کھلاڑی کا ایوارڈ محمد علی ملک کودو گول کیٹگری میں عبداللہ خٹک کو، 0-2 سے چودھری حیا ت محمود،، 2-4 گول میں بہترین راجہ میکائل سمیع، ایمرجنگ ٹیلنٹ ایوارڈ ابراہیم سلطان،لیڈی پلیر کا ایوارڈ مانم فیصل کو، سپرٹ آف دی پولو ایوارڈ فیصل خان کو، موسٹ ویلیو ایبل پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ احمد علی ٹوانہ کو جبکہ غیرملکی کھلاڑی کا ایوارڈ میکس چارلٹن کو دیا گیا۔ دانیال شیخ کی گھوڑی اناتولیہ کو سید واجد علی ٹرافی سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں