بنگال ٹائیگر ایک بار پھر ڈھیر، پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو صفر سے جیت لی

لاہور: ہاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 201 رنز بناۓ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔ شریفل زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کیلۓ نہ آسکے۔ ،سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جاۓ گا۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناۓ۔

صائم ایوب ابھی تک فارم میں نہیں آ سکے بدقسمتی سے اس میچ میں بھی کچھ نہیں کر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگۓ،صاحبزادہ فرحان،محمد حارث نے بنگلہ دیشی باولرز کی خوب دھلائی کی۔ صاحبزادہ فرحان نے 6 چھکوں 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بناۓ اور 41 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بناۓ،حسن نواز کے بلے نے رنز اگلنے کا سلسلہ برقرار رکھا اور شائقین کو بالکل مایوس نہیں کیا حسن نواز نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناۓ،کپتان سلمان آغا 19 رنز،شاداب خان 7رنز اور فہیم اشرف ایک رن بنا سکے،مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود اور ثاقب نے دودووکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کی کارکردگی ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور ابرار احمد کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔بنگلہ دیش کے تنزیم ثاقب کی نصف سینچری اور تنزید حسین کے 33 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ حارث رؤف،حسن علی،شاداب خان،فہیم اشرف،صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں