بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو گرین سگنل مل گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے شائقین کیلئے خوشخبری! بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے متوقع دورۂ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپنی حکومت سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

بی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، “حکومت نے زبانی طور پر اجازت دے دی ہے، تاہم ابھی تحریری منظوری کا انتظار ہے۔ تحریری اجازت کے بعد کھلاڑیوں سے باضابطہ گفتگو کا آغاز کیا جائے گا۔”

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلے ہی طے کی جا چکی ہے، جس کیلئےابتدائی طور پر 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول کے باعث سیریز میں تھوڑا رد و بدل متوقع ہے۔

نئے مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز 27 مئی سے 5 جون تک منعقد ہو سکتی ہے۔

مزید یہ کہ سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانے پر بھی غور جاری ہے۔ بی سی بی اور پی سی بی کے حکام لاجسٹک وجوہات کی بنا پر لاہور کو ابتدائی میچ کے مقام کے طور پر ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں