بگ بیش لیگ: ہوبارٹ ہریکینز نے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

ہوبارٹ(غیر ملکی میڈیا)بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

اولیور پیک نے 29 رنز اسکور کیے جبکہ جوش براؤن اور ٹم سائفرٹ نے 26، 26 رنز بنائے۔ ول سدرلینڈ 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستانی اسٹار بیٹر محمد رضوان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسان خان صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میتھیو وارڈ نے 43 جبکہ ٹم وارڈ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔بولنگ میں میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسان خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔